ایبٹ آباد میں متعدد گاڑیاں ٹکرانے سے پانچ افراد ہلاک ،متعدد زخمی

08:12 AM, 29 Apr, 2017

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد حویلیاں روڈ پر دو ٹرالر کے ٹکرانے کے بعد متعدد گاڑیاں بھی ٹکر ا گئیں ۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ حویلیاں روڈ پر دوٹرالر کے اچانک ٹکرانے کے بعد روڈ بلاک ہو گئی ۔ جس کے بعد دونوں اطراف سے متعدد گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں ۔

گاڑیاں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ چار زخمیوں میں سے دو کی حالت انتہائی تشویسناک بتائی جارہی ہے ۔ جبکہ حادثے کے بعد روڈ بلاک ہو چکی ہے ۔ 

مزیدخبریں