چین نے کنول کےپتوں سے بجلی پیدا کرلی

چین نے کنول کےپتوں سے بجلی پیدا کرلی

چین:چینی سائنسدانوں نے توانائی بحران کے دور میں بجلی پیدا کرنے والا ایک ایسا جنریٹر بنایا ہے جو توانائی جنریشن کیلئے پودوں کو استعمال کرتا ہے۔

چائنیزسائنسدانوں کی ٹیم نے لیف ٹرانسپائریشن جنریٹرکےذریعے کنول کے پتوں سےبجلی پیدا کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیاہے،یہ توانائی چھوٹے الیکٹراک آلات کو طاقت دینے کے قابل ہے اور اسے پلانٹ سے چلنے والے بجلی کے نیٹ ورکس کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سائنسدانوںنے جریدے نیچر واٹر میں شائع مقالے میں لکھا ہےکہ یہ مطالعہ نہ صرف پتوں کے بے مثال ہائیڈروولٹک اثر کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ دنیا کو سبز توانائی کی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کے لیے ایک نیا تناظر بھی فراہم کرتا ہے۔