سندھ کے شہریوں کیلئے خوشخبری،انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کا آغاز

08:19 PM, 28 Sep, 2024

 کراچی:سندھ کے ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے شہری گھر یا کسی بھی ملک میں بیٹھ کر آن لائن ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ بھی بنوا سکتے ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنسنگ کے حوالے سے ایک اور اچھی خبر ہے کہ اب سندھ بھر کے شہری اپنے شہروں میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں، پہلے یہ سہولت صرف کراچی کلفٹن کی ایک برانچ میں دستیاب تھی۔

ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ لائسنسنگ اقبال دارا کے مطابق اب انٹرنیشنل پرمٹ کے اجرا کا آغاز آن لائن اور سندھ بھر کی 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں 14ستمبر سے سندھ کے شہروں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کے علاوہ کراچی کی 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی اقبال دارا کے مطابق نئی سہولت کے شروع ہونے سے جمعرات تک سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کلفٹن برانچ سے 693 جاری کیے گئے۔

ڈی ایل حیدر آباد میں 52، ڈی ایل کورنگی سے 23، ڈی ایل ملیر سعید آباد سے 1،1، ڈی ایل ناظم آباد سے 104 سمیت پی ایف سی ساتھ سے 65 ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا ہو چکا ہے، شہری اپنے گھر بیٹھے آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کراچکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی فیس ایک ہزار 88 روپے آن لائن ادا کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں