سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: پاکستان میں سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونا 2 لاکھ 76 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 601 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے کا ہوگیا۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔