بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ گرفتاری کے بعد رہا 

04:17 PM, 28 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو  گرفتاری کے بعد رہا کردیاگیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق  تحریک انصاف کے  چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں  لینے کے بعد رہا کردیاگیا۔

ذرائع کامزید کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ راولپنڈی جا رہے تھے۔ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب ان کو حراست میں لیا۔


ذرائع کے مطابق کمیٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی اور کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی پولیس پر پتھرائو کیا۔

مزیدخبریں