میرانشاہ: شمالی وزیرستان ، ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹراڑان بھرتے ہیں کریش ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش کرگیا، ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹرگرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا ہے اور تھل سے زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ انجن کے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا، کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔ تاہم اس بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے۔