اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

01:25 PM, 28 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔حسن نصراللہ، جو لبنان اور دیگر عرب ممالک دونوں میں مقبول ہیں، حزب اللہ کا مرکزی چہرہ سمجھے جاتے ہیں ، انہوں نے حزب اللہ کو سیاسی اور عسکری طور پر مضبوط کیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے ، حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر شہر کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں قائم تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں جبکہ حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے ۔ 


واضح رہے کہ حسن نصراللہ  کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں