فتنہ گروپ کو راولپنڈی میں کسی تماشے کی اجازت نہیں ،کسی وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں فائل ہونی چاہیے یا بندوق:عظمی بخاری

فتنہ گروپ کو راولپنڈی میں کسی تماشے کی اجازت نہیں ،کسی وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں فائل ہونی چاہیے یا بندوق:عظمی بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  کاکہنا ہےکہ  فتنہ گروپ کو راولپنڈی میں کسی تماشے کی اجازت نہیں ،کسی وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں فائل ہونی چاہیے یا بندوق۔  عظمیٰ بخاری   نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ   فتنہ گروپ کو راولپنڈی میں کسی تماشے کی اجازت نہیں ،کسی وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں فائل ہونی چاہیے یا بندوق۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر کا بھرپور مقدمہ لڑا، انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستانی قوم کی ترجمانی کی ، پوری دنیا نے کشمیر فلسطین پر پاکستان کے واضح مؤقف کو سنا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کیاجس کی تقلید کرتے ہوئے باقی ممالک نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کا بائیکاٹ کیا، اقوام متحدہ کے باہر تماشہ لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ۔


ان کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہوگیا پہلی قسط بھی مل گئی، آئی ایم ایف سے قرضے کی پہلی قسط ملنے پر معاشی حالت مستحکم ہوگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جب ملک کے حالات بہتر ہونے لگتے ہیں توان کا فتنہ فساد شروع ہوجاتا ہے، جیل میں بیٹھے فتنے کو ملک کا سکون اچھا نہیں لگتا ، راولپنڈی میں فساد کا پروگرام بنایا گیا ہے، رینجرز تعینات ہے اور دفعہ 144 نافذ ہے کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔


عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پٹرول بم چلانے کی اجازت آپ کو نہیں دی جاسکتی ، سڑکیں،چوراہے بند کرنے کی کوشش پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں