اسلام آباد : پی ٹی آئی کے وکیل اور ترجمان شعیب شاہین کاکہنا ہےکہ ہم غلط فیصلوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ہمیں غلطیوں کو تسلیم کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔
پی ٹی آئی کے وکیل اور ترجمان شعیب شاہین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم غلط فیصلوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ہمیں غلطیوں کو تسلیم کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علی ظفر نے بتایا ہم فیض آباد دھرنے کے فیصلے کے خلاف نہیں تھے۔
اصولی طور پر یہ فیصلہ درست ہے اوراس پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔ علی ظفر نے واضح کیا کہ فیض آباد دھرنے کے خلاف نہیں ہیں۔اصولی طور پر دھرنا کیس کے فیصلے کو ہمیں تسلیم کرنا چاہئے۔
شعیب شاہین کاکہنا تھا کہ آج بنیادی حقوق کی معطلی اور قانون کی پامالی ہورہی ہے۔ ہمیں اور مقتدر حلقوں کو اپنے آپ کو آئین اور قانون کےمطابق ڈھالنا ہوگا۔میں نے پٹیشن فیض آباد دھرنے کیس کی روشنی میں دائر کی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے غلطی کی تو اتنی ہمت تھی کہ اسے تسلیم بھی کیا۔ سیاست سیاست دانوں کا کام ہے، مقبولیت کے لیے قبولیت کی شرط نہیں لگانی چاہئے۔