نواز شریف واپس آکرگرفتاری کیلئے تیار ہیں، فیض آباد دھرنے کا مقصد کسی طرح نواز  شریف کی واپسی کا راستہ بند کرنا تھا: خواجہ آصف 

نواز شریف واپس آکرگرفتاری کیلئے تیار ہیں، فیض آباد دھرنے کا مقصد کسی طرح نواز  شریف کی واپسی کا راستہ بند کرنا تھا: خواجہ آصف 

اسلام آباد : ن لیگی رہنما خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ  نواز شریف 21 اکتوبرکو واپس آکرگرفتاری کیلئے تیار ہیں۔  ن لیگی رہنما خواجہ آصف  نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ   نواز شریف 21 اکتوبرکو واپس آکرگرفتاری کیلئے تیار ہیں۔


خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ماضی میں بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے، اب بھی وہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنےکے لیے تیار ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ  وقت نے نوازشریف کو سچا ثابت کیا، نواز شریف کا بار  بار  واپس آنا ان کی سچائی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔


  میں پارٹی کے ساتھ تعلق کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہوں، پارٹی اور لیڈر کے بغیر میرے ذہن میں سیاست کا کوئی تصور نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں جھول ہوتا تو یہ ساری باتیں نہ ہوتیں۔  فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے  پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔  دھرنے کا مقصد کسی طرح نواز  شریف کی واپسی کا راستہ بند کرنا تھا۔

مصنف کے بارے میں