کراچی کی ترقی ملک کی خوش حالی کی ضمانت ہے،پیپلز پارٹی نے اختیارات منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حوالے نہیں کیے: سراج الحق

کراچی کی ترقی ملک کی خوش حالی کی ضمانت ہے،پیپلز پارٹی نے اختیارات منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حوالے نہیں کیے: سراج الحق

کراچی :امیر جماعت اسلامی سراج الحق  کاکہنا ہے کہ کراچی کی ترقی اور خوشحالی ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ بدقسمتی سے یہ شہر مسائل میں گھرا ہے۔

 کراچی میں  خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ شہری مسائل کا حل بلدیاتی نظام میں ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ابھی تک بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل نہیں ہوئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی حکومت نے اختیارات منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حوالے نہیں کیے۔ یہ صورتحال نگران دور حکومت میں بھی برقرار ہے۔ 


انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ مقبول باقر سے زیادہ آئین و قانون کون جانتا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل کریں۔ 


امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب تک یو سی اور ٹاؤن ناظمین کو اختیارات نہیں سونپے گئے۔ ماضی کی حکومتوں نے آئین پر کبھی عمل نہیں کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ مسائل کی سب سے بڑی وجہ کرپشن اور نااہل حکمران ہیں۔

مصنف کے بارے میں