بی جے پی جموں  کشمیر اور بھارت میں انتخابی نظام ختم کر دے گی: محبوبہ مفتی کی مودی اور ان کی  جماعت پرتنقید

 بی جے پی جموں  کشمیر اور بھارت میں انتخابی نظام ختم کر دے گی: محبوبہ مفتی کی مودی اور ان کی  جماعت پرتنقید

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی  نے مودی اور ان کی جماعت پر کھل کر تنقید کی۔ محبوبہ مفتی نے مودی  کی جماعت کے بارے میں کہاکہ  مودی کی جماعت دوبارہ اقتدار میں آئی تو جمہوری نظام لپیٹ دے گی۔ 

سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں واپس آکر جموں و کشمیر اور بھارت میں انتخابی نظام ختم کر دے گی۔ 


انہوں نے کہا بی جے پی نے سپریم کورٹ میں دعویٰ کیا کہ کشمیر میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہے۔ انتخابات کے انعقاد پر بی جے پی کہہ رہی ہے کہ کشمیر میں سکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔

جموں و کشمیر میں بی جے پی کے تمام تجربات ناکام ہوچکے ہیں۔ بی جے پی آئین پر یقین نہیں رکھتی اور جمہوری نظام کو ہی ختم کرنا چاہتی ہے۔ 

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی جمہوری نظام کے خاتمے کا آغاز جموں و کشمیر سے کرے گی۔

مصنف کے بارے میں