ہماری مہمان نوازی سے کافی لوگ سرپرائز ہیں، بھارتی کرکٹر عرفان پٹھا ن

سابق کرکٹر کے اس ٹوئٹ پر کچھ مداحوں نے اسے طنزیہ قرار دیا

07:03 PM, 28 Sep, 2023

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے ورلڈ کپ سے پہلے ایک بار پھر لفظی جنگ چھیڑدی ہے ۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ'' ہماری مہمان نوازی سے کافی لوگ سرپرائز ہیں ۔ ہم کرکٹ کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی اچھے میزبان ہیں ''۔ 

سابق کرکٹر کے اس ٹوئٹ پر کچھ مداحوں نے اسے طنزیہ قرار دیا جبکہ کچھ نے عرفان پٹھان کویاد کروایا کہ حیدر آباد میں قومی ٹیم کی آمد پر واحد پاکستانی چاچا بشیر استقبال کے لیے ائر پورٹ پر پاکستانی جھنڈے لیکر نعرے لگا رہا تھا ،جس سے جھنڈے لے لیے گئے ۔ اور اس پاکستانی جھنڈے کو لہرانے سے روک دیا  گیا۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ ایشیا کپ میں اگر آپ آجاتے تو ہماری مہمان نوازی بھی دیکھ لیتے ۔

 ایک صارف نے لکھا کہ کیا تم کراچی بھول گئے ہو ۔ جہاں تم نے ہیٹرک کی تھی ۔ کیا اس وقت ہمارے شائقین نے آپ کو پذیرائی نہیں بخشی تھی ۔ 

مہمان نوازی تو بہت تگڑی کی تھی آپ کے اس پورے ٹور پر جہاں بھی آپ گئے عزت ہی ملی تھی ۔ 

مزیدخبریں