بجلی گیس چوروں، ذخیرہ اندوزوں اور ڈالر مافیا کے خلاف پوری قوت سے کارروائیاں کریں: آرمی چیف کا حکم 

06:20 PM, 28 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ  غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں۔سپہ سالار نے کہا غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے  لاہور کا دورہ اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ آرمی چیف کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، بشمول بجلی، گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی  اور دیگر ممبربھی شریک ہوئے ۔ 

مزیدخبریں