بھارت میں پاکستانی ٹیم کو بیف نہیں ملے گا، کھانے کا مینیو منظر عام پر

05:27 PM, 28 Sep, 2023

حیدر آباد : حیدرآباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھانے کا مینیو منظر عام پر آگیا ہے۔ پاکستانی اسکواڈ  سمیت تمام ٹیموں کے کسی رکن کے لئے بیف نہیں ملے گا۔ 

پاکستان ٹیم کی کھانے کے مینیو میں چانپیں،مٹن کڑاہی ،بٹر چکن، گرلڈ فش حیدرآباد کی مشہور  بریانی بھی شامل ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر پروٹین  والے کھانے میں  مٹن، چکن، اور مچھلی  شامل ہو گی۔

پاکستان ٹیم نے اسٹیڈیم منتظمین سے باستمی چاول،بولوگنیز ساس کےساتھ سپیگٹیز اور سبزی پلاؤ کی فرمائش کی، پاکستان ٹیم کے چیٹ میل میں حیدرآبادی بریانی شامل  ہوگی۔ 

مزیدخبریں