مریم نواز سے مشابہت رکھنے والی متحدہ عرب امارات کی خاتون وزیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
متحدہ عرب امارات کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ ان کی مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے غیر معمولی مشابہت ہے۔
ویڈیو میں اماراتی خاتون وزیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہی ہیں جبکہ ان کا بولنے کا انداز لباس ، اور بالوں کا سٹائل بالکل مریم نواز کی طرح دکھائی دے رہا ہے ۔
ریم بنت ابراہیم کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں ۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ معلوم نہیں کہ مریم نواز نے اماراتی وزیر کی نقل کی ہے یا مریم نواز سے متاثر ہوئیں ہیں ۔ تاہم ان کا سٹائل مریم نواز کی ہوبہو کاپی لگتا ہے ۔
ن لیگی حامیوں کا کہنا ہے کہ اماراتی خاتون وزیر نے مریم نواز کا انداز کاپی کیا ہے ۔ جبکہ مریم نواز کے مخالفین اس کو لیکر طنزیہ پوسٹ کررہے ہیں ۔