بنگلا دیش میں ڈینگی  نے تباہی مچادی ،ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار  ہوگئی 

 بنگلا دیش میں ڈینگی  نے تباہی مچادی ،ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار  ہوگئی 

ڈھاکہ : بنگلا دیش میں ڈینگی نے تباہی مچادی، وبا خطرناک صورتحال اختیار کرگئی  ، ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ہے۔

بنگلا دیش کے محکمہ صحت کے حکام کاکہنا ہےکہ  ملک میں وائرس کی موجودہ صورت کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے لیے تیاری نہیں تھی جس وجہ سے وائرس انتہائی خطرناک ہو چکا ہے۔


بنگلا دش میں غیر معمولی مون سون سیزن اور برساتی پانی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش ہوئی اور اس وجہ سے  ڈینگی کی وبا پھیلی ۔حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت اب تک ڈینگی کی یہ سب سے خطرناک صورتحال ہے جس میں حالیہ ہفتوں میں تقریباً ایک ہزار لوگ جان سے جا چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق اس وقت ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور طبی عملہ دن رات کام میں مصروف ہے۔ 

مصنف کے بارے میں