ٹیکس وصولیوں اوراصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی

 ٹیکس وصولیوں اوراصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی

اسلام آباد : ٹیکس وصولیوں اور اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔ ٹیکس اصلاحات متعارف کرانے کے لیے وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس ایف بی آر کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ کے بعد قائم کی گئی جو کہ ٹیکس وصولیوں کا جائزہ لے کر نظام بہتر بنانے کے لیے سفارشات دے گی۔ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس ان شعبوں کی نشاندہی کرے گی جس سے زیادہ ٹیکس حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر منظور احمد، مشرف آر سیان، امان اللّٰہ عامر اور اعجاز خان ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق  خالد محمود، محمود خلیل اور چیئرمین ایف بی آر ٹاسک فورس کے ارکان ہوں گے، ٹاسک فورس ٹیکس وصولیوں اور ٹیکس پالیسی کو علیحدہ کرنے کا کام کرے گی۔

مصنف کے بارے میں