اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستیں 25 اکتوبر تک غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتخابی فہرستیں جولائی میں منجمد کی گئی تھیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز 25 اکتوبر تک ووٹ کے اندراج، اخراج، منتقلی کو یقینی بنائیں۔ اس کے بعد ووٹرز کی فہرستیں تبدیل نہیں کی جائیں گی۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست شائع کردی ہے۔ کراچی کی تین صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست بڑھ گئی۔قومی اسمبلی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ۔60 نشستیں خواتین کیلئے مختص ہیں ۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 ،سندھ میں 61 ،خیبرپختونخوا میں 45 اور بلوچستان میں تعداد 16 ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 سیٹیں ہوں گی۔حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو جاری ہوگی۔عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔