قومی ٹیم کا بھارتی سرزمین پر پہلے ٹریننگ سیشن کا آغاز

01:56 PM, 28 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

حیدر آباد :  گزشتہ روز بھارت پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا بھارتی سرزمین پر پہلے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

 
ٹریننگ سیشن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔

کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کل 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں