تاشقند: ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے ہوائی اڈے کے قریب ایک گودام میں زور دار دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 162 زخمی ہو گئے۔
ازبکستان حکام کا کہنا ہے کہ زور دار دحماکے سے قریبی اپارٹمنٹ بلاکس میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
Powerful blast in Uzbek capital kills one, injures 162 https://t.co/T2LxMPzDMO pic.twitter.com/bEhcBz0Moe
— Reuters World (@ReutersWorld) September 28, 2023
وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ کھڑکی کا فریم گرنے سے ایک نوعمر لڑکا ہلاک ہوگیا، انہوں نے مزید کہا کہ 24 افراد کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے لیکن ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ 138 زخمیوں کا علاج کر کے دیا گیا ہے۔
ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے بتایا کہ دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں معمول کے مطابق چل رہی تھیں۔
This is what a warehouse in #Tashkent, #Uzbekistan looks like now after an explosion
— World Chairman (@Worldchairman_1) September 28, 2023
The explosion and fire injured 163 people.
.#verydarkman #RepublicanDebate #Survivor #PakistanZindabad #สั่งกู #AVeryGoodGirl #Osimhen #الضمان_الاجتماعي_المطور #قرعة_كاس_الملك… pic.twitter.com/bmXETPSh2A
BREAKING: Powerful #explosion rocks #Tashkent capital of #Uzbekistan at 02:45 local time. #Cause is yet #unknown.
— Insider Corner (@insidercnews) September 27, 2023
Explosion reportedly happened at a customs warehouse in the vicinity of the international airport in Tashkent pic.twitter.com/2IwBLGnyfU
سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کے آسمان پر آگ کے شعلے بلند ہوئے، گودام کے اوپر دھویں کے بڑے بادل لٹک رہے ہیں، تاہم فوری طور پر دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ ملازمین کی فوری کارروائیوں کے نتیجے میں، آگ کے علاقے کو کم کیا جا رہا ہے۔