جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع

 جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع
سورس: File

لاہور: پراسیکیوشن نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات کے چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرادیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان، عمر چیمہ ،  میاں محمود الرشید  قصور وار قرار دے دیئے گئے۔

چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو بھی قصور وار قرار دیا گیا ۔


پراسکیوشن کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے جو چالان عدالت میں جمع کرائے گئے ان مقدمات میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ  اور سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کے علاوہ خدیجہ شاہ اور  صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔

پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانہ جلانے اور شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا چالان بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرایا ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے اہم سرکاری اور دفاعی اداروں کی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں شہدا کی یادگاروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

سانحہ 9 مئی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا جن میں اعجاز چوہدری، میاں محمود، شہریار آفریدی، عمر سرفراز، یاسمین راشد اور دیگر شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں