تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب گرفتار
سورس: File

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

فرخ حبیب کی گرفتاری کے حوالے سےپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گوادر بلوچستان کے علاقے سے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب، ان کے بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7-8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں لیا۔

پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق تمام زیرحراست افراد کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 

تحریک انصاف کے وکلاکو بھی قانونی کاروائی کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فرخ حبیب کا جرم صرف یہ ہے کہ انہوں نے چیئرمین عمران خان کی حمایت ترک کرنے سے انکار کر دیا۔  پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ اس سارے فاشزم کے خلاف مضبوط کھڑا رہا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مزید کہا گیا کہ انصاف کا یہ مذاق اب بند ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ، اعلیٰ عدالتیں مداخلت کر کے اس طرز عمل کو فوری طور پر روکیں۔

مصنف کے بارے میں