عالمی اداروں کو پاکستان سے کیے وعدے پورے کرنے چاہئیں: انٹونیو گوٹریس

08:44 AM, 28 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا  کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بدترین معاشی بحران پیدا ہوا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان سے کیے گئے امداد کے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 16.4 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اقوام متحدہ کے 78 ویں جنرل اسمبلی  کے صدر ڈینس فرانسس نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد پر زرو دیتے ہوئے اسے عالمی برادری کیلئے اخلاقی فریضہ قراردیا۔

 

انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو ایک سال گزر جانے کے باوجود اب تک لاکھوں بچے بنیادی سہولیات اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کے منتظر ہیں۔

ڈینس فرانسس نے لکھا یہ ہمارا اخلاقی فریضہ بنتا ہے کہ اس امتحان میں پاکستان اور اس کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

انہوں نےمزید لکھا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور یو این سسٹم کو بحالی اور تعمیر نو کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں