عمران خان کا مظفرآباد میں جلسہ، طلباء کیلئے بڑی مشکل بن گیا

10:55 PM, 28 Sep, 2022

عمران خان  کے 29 اکتوبر کو مظفرآباد میں جلسے کی وجہ سے  کی طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر  ہونے لگیں۔ 

تفصیلات  کے  مطابق عمران خان  کے 29 اکتوبر کو مظفرآباد میں ہونے والے  جلسے کی  وجہ سے کشمیر بھر کے دس اضلاع اور گکگت بلتستان سے امتحانات میں شامل طلباء کو یونیورسٹی آنے سے روک دیا گیا، کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ  پریس ریلیز  میں کہا گیا ہے کہ  29 ستمبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں ملتوی ہونے والے امتحانات اب تین ستمبر کو ہوں گے 

عمران خان کے جلسے کی وجہ سے یونیورسٹی گراؤنڈ میں بچوں کے کھیلنے  پر  بھی تین روز کی پابندی عائد کی گئی ہے ۔

واضح رہے  مظفراباد آزاد کشمیر میں  ہونے والے جلسہ  میں چیئرمین عمران خان  خطاب کریں گے،وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود ہونگے  ۔۔عمران خان نے ویڈیو پیغام میں  کے زریعے عوام کو جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ 

مزیدخبریں