مرتضی وہاب کے استعفی پر سیاسی جماعتوں کا  اظہار اطمینان

09:48 PM, 28 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

 کراچی :ایڈمنسٹریٹر   مرتضی وہاب کے استعفی  پر  سیاسی جماعتوں نے  اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

  قائد خزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا مرتضی  وہاب  استعفی دیتے ہوئے مسکین شکل بناکر شہر کی تباہی کو چھپا نہیں سکتے ،مرتضی وہاب نے صرف سندھ حکومت کے کالے کرتوں کا دفاع کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے بھی مرتضی وہاب کو کڑی تنقید کا نشان بنایا ا ن کا کہنا تھا کہ  مرتضی وہاب صرف اور صرف 3 ارب روپے کے لئے آنسو بہا رہے ہیں ، صوبائی وزراء  شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ نے کہا مرتضی وہاب کا استعفی ابھی تک قبول نہیں کیا گیا۔
 
 

مزیدخبریں