برطانیہ سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

برطانیہ سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

کراچی :سیلاب متاثرین  کی امداد کیلئے  برطانیہ سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی۔

 برطانیہ کے امدادی پیکیج میں  2 ملین پاﺅنڈ مالیت کی امدادی اشیا فراہم کی گئی ہیں۔امدادی اشیا میں ایک لاکھ94 ہزار300 افرادکیلئے ہنگامی پناہ گاہیں اور 10 ہزار افراد   کیلئے کمبل اور چٹائیاں شامل ہیں۔  امدای سامان میں ہنگامی پناہ گاہوں میں کوریج اور فکسنگ کٹس، کھمبے اور پیگ سیٹ شامل ہیں۔ 19 کنٹینرز  پر مشتمل پہلی کھیپ منگل کو کراچی بندرگاہ پر پہنچی ،

 زرائع کے مطابق برطانوی عوام نے ڈیزاسٹر ایمرجنسی کمیٹی کی پاکستان اپیل  پر 25 ملین پاﺅنڈسے زیادہ کا عطیہ دیا ہے۔ زیادہ عطیات  انگلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کی طرف سے کی گئی ہے ۔ 

برطانیہ کی رائل ایئر فورس نے بھی امدادی سامان مہیا کیا ہے جس میں 8 کشتیاں اور 10 پورٹیبل جنریٹر فراہم  شامل ہیں ، اس کے علاوہ برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک  کیاجانب سے بھی امدادی کھیپ بھجوائے جارہے ہیں۔برطانیہ کی جانب سے  آنے والے دنوں میں مزید  امداد پاکستان بھیجی جائے گی۔

واضح  رہے کہ یہ برطانیہ کی جانب سے دی جانے والی پہلی امداد ہے۔