اسلام آباد : کسان اتحاد مارچ ڈی چوک سے تمام رکاوٹوں کو عبور کرتا ہوا فیض آباد پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کسان مارچ میں ملک بھر سے کسانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک مارچ جاری رکھا جائے گا ۔
واضح رہے کسانوں کی جانب سے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے کی کال دی گئی تھی ۔