سارہ انعام کو آہوں اور سسکیو ں میں سپرد خاک کردیا گیا

04:38 PM, 28 Sep, 2022

اسلام آباد :چک شہزاد میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کے ہاتھوں  قتل ہونے والی سارہ انعام کی نماز جنازہ اسلام آباد کے علاقے شہزادٹاؤن میں ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابقسارا کو اسلام آباد میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین کے موقع پر مقتولہ کے لواحقین نےجلد از جلد ملزم کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ اس موقع پر  والد انعام الرحیم غم سے نڈھال تھے۔  


مقتولہ سارا کی چھ روز بعد نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں مقتولہ کے لواحقین اور عزیز و اقارب نے  شرکت کی  ۔
 
سارہ انعام کے والد انجینیئر انعام رحیم کا کہنا تھا عدالتوں سے درخواست کرتا ہوں ملزمان کو کڑی سزا دی جائے ۔اگر فوری انصاف ہو تو نور مقدم اور سارہ جیسے واقعات نہ ہوں۔
 سارہ کے والد کا کہنا تھا ملزم لالچی انسان تھا جو سارہ کی دولت ہڑپ کرنا چاہتا تھا، ایسے لوگ بچیوں کو ورغلاتے ہیں ۔مقتولہ سارا کے والد جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے ۔

مزیدخبریں