عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں: وزیر داخلہ

03:39 PM, 28 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں اور ان کی اصلیت سب پر آہستہ آہستہ کھل رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان قوم کوتقسیم کرنا چاہتے ہیں اور وہ ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں ، عمران خان جھوٹ اور فراڈ پر مبنی بیانئے پر سیاست کر رہا ہے۔ 
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ قوم اس فتنے کی شناخت کرے، یہ فتنہ ملک کوکسی حادثے سے دو چار کر سکتا ہے، گزشتہ دنوں عمران خان نے یونیورسٹی کے طلبا میں زہر گھولا، سازش کے جھوٹے بیانئے کی اصلیت آج قوم کے سامنے آ چکی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اندر کا گند سامنے آجاتا ہے، 2 دن پہلے عمران خان نے کہا اسلام آباد پر واردات کرنی ہے، عمران خان کا مکرو چہرہ دیکھیں سب سن رہا اور ایگری کر رہا ہے، سرکاری میٹنگز پر یہ جھوٹی سازش تیار کی گئی۔ 
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی کلچر تباہ کیا اور عالمی دنیا میں پاکستان کو تنہاءکیا، 6ماہ سے جھوٹا اور فراڈیا انسان فراڈ کر رہا ہے اور اب اس کی اصلیت سب کے سامنے آ رہی ہے۔ 

مزیدخبریں