لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹی 20 سکواڈ میں شامل جارح مزاج باز محمد آصف کو زیادہ گیندیں کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر نے کہا کہ حارث رؤف کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ڈیتھ اوورز میں شاندار باؤلنگ کی گئی جبکہ محمد آصف کو زیادہ گیندیں کھیلنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز پر مشتمل سیریز کا پانچواں میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہے۔
یاد رہے کہ آصف علی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ وہ میچ فنشنگ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ نیٹ میں ایسی پریکٹس کریں جس سے میچ کے آخری لمحات میں ہٹنگ کی تیاری ہو سکے۔
مکی آرتھر کا محمد آصف کو زیادہ گیندیں کھیلنے کا مشورہ
01:35 PM, 28 Sep, 2022