سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

10:10 AM, 28 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر کا حلف لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سمیت وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان شریک ہوئے۔ 
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سینیٹر اسحاق ڈار سے بطور وزیر خزانہ حلف لیا۔ 
اسحاق ڈار نے چوتھی مرتبہ وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا ہے جبکہ اس سے قبل وہ ایک بار وزارت تجارت اور تین بار وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھال چکے ہیں۔ 
اسحاق ڈار اپنی سیاسی قیادت کی ہدایت پر بیرون ملک سے خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وطن واپس پہنچے تھے اور نواز شریف نے انہیں معیشت کی بہتری کا ٹاسک دیا ہے۔ 

مزیدخبریں