کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی کا شکار ہو گئے ،اب کس حال میں ہیں؟

11:16 PM, 28 Sep, 2021

 لاہور :قومی کرکٹر محمد حفیظ فوڈ پوائزنگ کے بعد اب ڈینگی مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔پنڈی سے واپس گھر لاہور آمد پر آل راؤنڈر نے تمام میڈیکل ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹس میں ڈینگی بخار کی نشان دہی ہوئی ہے۔

خیال رہے لاہور میں ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس میں پلیٹ لیٹس تیزی سے کم ہوتے ہیں تاہم محمد حفیظ کے کم پلیٹ لیٹس اب بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اس سے پہلے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہونے کی وجہ سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ اب 6 اکتوبر سے لاہور میں کھیلے جانے والے مرحلے میں ان کی شرکت بحالی صحت سے مشروط ہے۔

مزیدخبریں