سعودی عرب میں ٹریفک کا المناک حادثہ ،ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو کچل ڈالا 

10:26 PM, 28 Sep, 2021

جدہ :سعودی عرب میں ٹریفک کا المناک حادثہ،بے قابو ٹرک ڈرائیور نے سگنل پر کھڑی متعد د گاڑیوں کو کچل دیا ،حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

سعودی میڈیا کے مطابق مدینے کی مرکزی اور مصروف شاہراہ پر گاڑیاں سگنل کے کھلنے کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ ایک تیز رفتار اور بے قابو ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا۔

ٹریفک حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہیں جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے دو حالت کی نازک بتائی جارہی ہے۔

حادثے کی تحقیقات کے لیے محکمہ ٹریفک کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا۔

مزیدخبریں