اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا 30ستمبر کے بعد غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیاں لاگوہوجائیں گی،تعلیمی اداروں کے سٹاف ،اندرون اور بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہو عائد ہو جائے گی ۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ تمام افراد 30 ستمبر تک ویکسین لگوا لیں اس کے بعد ہرایسے شخص کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑیگا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہو گی ۔
دوسری طرف اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا باآسانی بچوں کو ٹارگٹ کرنے کے لیے خصوصی مہم سکولز میں چلائی جائے گی۔
In today's NCOC meeting decided to start vaccination of all 12 years and older. Special drive will be run for vaccination at schools to make it easier for children to be vaccinated
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 28, 2021
این سی او سی کے ہونے والے اس اجلا س میں اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں وفاقی تعلیمی اداروں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیاگیا ،چیف ایجوکیشن کا کہنا تھا 167 اسکولوں کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی فہرستیں تیار کی جا چکی ہیں،ان اسکولوں میں جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
اسد عمر نے کہا نئےاسکولزکےقیام اوراپ گریڈیشن کی شناخت ضرورت کی بنیادپرمبنی ہونی چاہیے،انہوں نے کہا 30ستمبر کے بعد غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیاں لاگوہوجائیں گی۔