پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد عوام کو مہنگائی کا ایک اورجھٹکا

06:08 PM, 28 Sep, 2021

اسلام آباد:غریب عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا ،پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی حیران کن اضافہ کر دیا گیا ۔

سردیاں ابھی آئی نہیں لیکن سردیاں آنے سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت میں 20  روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ،حیران کن بات یہاں پر یہ بھی ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر  ہی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

ایل پی جی کی قیمتوں میںاضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 236 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کےبعد 908روپے کا ہوگیا ،ایل پی جی 175 روپے فی کلو سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو ہو گئی ۔

مزیدخبریں