اسلام آباد: آئی ایم ایف نے حکومت سے آٹے ، چینی، گھی، دالوں اور چاول سمیت گیس اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آغاز اکتوبر میں ہو گا جبکہ آئی ایم ایف نے سبسڈی ختم کرنے کیساتھ مالی نظم و ضبط قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ آٹے، گھی ، چینی ، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کر کے صرف احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی ٹٓارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔
مذاکرات میں پاکستانی معیشت ، اہداف کے حصول ، سبسڈیز، محصولات اور گردشی قرضہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں حکومت کو 1 ارب ڈالر قرض کی قسط جاری کی جائے گی جبکہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے حکومت نے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی تیاری بھی کر لی ہے۔