ایکسپو 2020، متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کیلئے 6 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

05:23 PM, 28 Sep, 2021

دبئی: ولی عہد دبئی راشد المکتوم نے ایکسپو 2020 پر سرکاری ملازمین کے لیے 6 دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک سال تاخیر سے شروع ہونے والی ورلڈ ایکسپو 2020 اگلے ماہ یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

ایکسپو میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے ولی عہد دبئی نے اس تاریخی موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے 6 تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو وہ ایکسپو کے دوران کسی بھی دن لے سکتے ہیں۔

ولی عہد حمدان بن محمد راشد المکتوم نے کہا کہ سرکاری ملازمین ایکسپو سے آئیڈیاز لیں گے اور تجربات سے سیکھیں گے تاکہ متحدہ عرب امارات کے آئندہ 50 سال کے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔

خیا رہے کہ دبئی میں ہونے والی عالمی ایکسپو میں بہترین عالمی برانڈز اپنی پروڈکٹس اور آئیڈیاز نمائش کے لیے پیش کرتے ہیں جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں سے سیاح متحدہ عرب امارات آتے ہیں۔

مزیدخبریں