گلگت بلتستان میں سلطان آباد کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ 

04:21 PM, 28 Sep, 2021

گلگت بلتستان میںسلطان آباد کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا ،حادثہ مزدا گاڑی کو پیش آیا ،ابتدائی طور پر حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرم پر سلطان آباد کے قریب پیش آیا جہاں جوتل سے گلگت آنے والی مسافروں سے بھری وین موڑ کاٹتے ہوئے گہرے نالے میں جاگری۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ،جبکہ 17 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں