لاہور: گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 4.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں مثبت شرح 9.1 فیصد، راولپنڈی 5.4 فیصد، فیصل آباد میں 6.0 فیصد، ملتان میں 2.8 فیصد اور گوجرانوالہ میں 3.8 فیصد رہی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 574 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مریضوں میں حالیہ اضافے سے پنجاب میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 429,656 ہو گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں 398,452 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز صوبہ پنجاب میں کورونا سے ٹوٹل 16 اموات رپورٹ ہوئیں، ان میں سے آٹھ اموات لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تھیں۔ اموات میں حالیہ اضافے سے صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 12,572 ہو گئی ہے۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں 284، راولپنڈی میں 49، ملتان 33، سرگودھا 27، فیصل آباد 21، قصور اور گوجرانوالہ میں 16، ڈیرہ غازی خان میں 14، پاکپتن اور بھکر میں 12، رحیم یار خان 10، راجن پور اور ننکانہ صاحب میں 9، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7، خانیوال اور سیالکوٹ میں 6، لیہ، جھنگ اور بہاولپور میں 5، جہلم، اوکاڑہ اور ساہیوال میں 4 چار جبکہ منڈی بہاء الدین اور حافظ آباد میں 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے۔