چہلم حضرت امام حسینؓ، عرس داتا علی ہجویریؒ کیلئے سکیورٹی انتظامات، ڈبل سواری پر پابندی

10:11 AM, 28 Sep, 2021

لاہور: چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس داتا علی ہجویریؒ کے آخری روز کیلئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس معطل رہے گی ۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کی پولیس جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت ۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے مرکزی جلوس کے شرکاء کو بھرپور سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ جلوس و دربار کے شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے ۔

سہیل چودھری نے کہا کہ زائرین لنگر تقسیم کرنے کیلئے کھلے مقامات کا رُخ کریں اور رش والی جگہوں سے پرہیز کریں ۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس کے 10 ہزار سے زائد افسران وجوان فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ ٹیمیں دربار کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں ۔ عزاداری جلوس کے راستوں پر سنائپرز گردونواح کڑی نظر رکھیں ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی جائے ۔

مزیدخبریں