سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو دیکھنے والوں کی تعداد ایک ارب سے بھی بڑھ گئی

10:07 AM, 28 Sep, 2021

لندن :سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے بڑا سنگ میل عبور کرلیا ۔ دنیا بھر میں ٹک ٹاک  دیکھنے والوں کی تعداد ایک  ارب سے زیادہ ہوگئی ۔ 

دنیا بھر میں کم عرصے میں مقبولیت حاصل کرنے والی مختصر دورانیے کی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک میں ہمارا مشن تخلیقی صلاحیتوں کو تحریک دینا اور تفریح فراہم کرنا ہے۔

ٹک ٹاک ترجمان کا کہنا ہے کہ آج ہم اِس مشن اور ٹک ٹاک کی عالمی کمیونٹی کا جشن منا رہے ہیں، اب ہر ماہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹک ٹاک پر آتے ہیں تاکہ تفریح فراہم کر سکیں ۔ 
 ٹک ٹاک ترجمان کے مطابق  اس پلیٹ فارم پر نئے لوگ اس لیے آتے ہیں کہ وہ کچھ سیکھ سکیں اور کچھ نیا دریافت کر سکیں، ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم مختلف خاندانوں پر مشتمل انتہائی دلفریب اور متنوع کمیونیٹیز اور تخلیق کنندگان کا گھر ہیں جو وقت کے ساتھ ہمار ے پسندیدہ ستاروں میں بدل جاتے ہیں۔

ٹک ٹک انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہماری عالمی کمیونٹی، تمام نسلوں میں، لاکھوں افراد تک پہنچنے کی صلاحیت کے باعث اہمیت اختیار کر چکی ہے، موسیقی، خوراک، حسن اور فیشن سے لیکر فن، مقاصد اور ہر وہ چیز جو اِن کے درمیان موجود ہے، ثقافت حقیقی معنوں میں ٹک ٹاک پر شروع ہوتی ہے۔

مزیدخبریں