پاکستان میں کورونا نے مزید 41 افراد کو موت کی نیند سلا دیا

08:31 AM, 28 Sep, 2021

لاہور: پاکستان میں کورونا نے مزید 41 افراد کو موت کی نیند سلا دیا جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار ، 638 ہو گئی ہے ۔ جبکہ 4 ہزار ، 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار ، 400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ، 41 ہزار ، 825 تک پہنچ چکی ہے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں ، 44 ہزار ، 116 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح ، 3.17 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 4.0 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ لاہور میں مثبت شرح 9.1 فیصد ریکارڑ کی گئی ۔ راولپنڈی 5.4 فیصد اور فیصل آباد میں 6.0 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ۔ ملتان میں 2.8 فیصد اور گوجرانوالہ میں 3.8 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ۔

مزیدخبریں