سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ 

07:38 PM, 28 Sep, 2020

جنوبی وزیر ستان :جنوبی وزیر ستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پٹرولنگ کے دوران سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز جنوبی وزیرستان کےعلاقے شکئی میں نائٹ پٹرولنگ کر رہی تھی جہاں دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوہاٹ کے 25 سالہ کیپٹن عبد اللہ نے ظفر شہید ہو گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن عبداللہ نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ،کیپٹن عبد اللہ شہید کا تعلق کوہاٹ کے علاقہ لاچی سے ہے ۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئر نس آپریشن شروع کر دیا ۔

مزیدخبریں