جنوبی کوریا ، امریکہ کے مزید 5 فوجیوں میں کووڈ۔19 کی تصدیق

04:28 PM, 28 Sep, 2020


سیول :  جنوبی کوریا میں موجود مزید 5 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں کو 10اور 25 ستمبر کے درمیان جنوبی کوریا پہنچنے کے بعد کووڈ۔19کا انفیکشن ہوا۔ ایک بیان میں یو ایس ایف کے نے بتایا کہ 4 فوجی10، 23 ، 24 اور 25 ستمبر کو چارٹرڈ پروازوں پر امریکہ سے اوسن ایئر بیس پہنچے تھے جبکہ پانچواں فوجی 11ستمبر کو ایک تجارتی پرواز کے ذریعے سیول کے مغرب میں انچیون ائیرپورٹ پر اترا۔

اوسن ایئر بیس دارالحکومت سسیول سے 70 کلومیٹر جنوب میں پیونگٹک میں واقع ہے۔ پانچوں فوجیوں کو کیمپ ہمفریس کےآئسولیشن سینٹرمیں منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ خبر رساں ایجنسی یون ہاپ کے مطابق جنوبی کوریا میں اب تک 198 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوچکی ہے ۔

دوسری جانب ملک میں کووڈ۔ 19کے پھیلاؤپر تشویش پائی جاتی ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جنوبی کوریا میں 24 گھنٹوں کے دوران 50 سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 23،661 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں