شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہوں نے تمام باتیں بتا دیں:فیاض الحسن چوہان

04:22 PM, 28 Sep, 2020

لاہور :وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگز ملز میں ساڑھے 9 ارب کی کرپشن ہوئی ،وعدہ معاف گواہوں نے تمام باتیں بتا دی ہیں ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا شہبازشریف کیخلاف بیسیوں کرپشن کے کیسز ہیں،ان کیخلاف وعدہ معاف گواہوں نے تمام باتیں بتا دی ہیں ،کرپشن کی گاجریں کھانے سے پیٹ میں مروڑ تو اٹھیں گے،فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو سمیت دیگر کی گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں،گرفتاری کسی اور معاملے میں ہوتی ہے اور مسلم لیگ (ن) کا مؤقف کسی اور چیز پر آتا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز میں ساڑھے 9 ارب کی کرپشن ہوئی ،4 سال سے کیسز چل رہے تھے اور فیصلہ آنے والا تھا ،کرپشن کی گاجریں کھانے والوں کے پیٹ میں مروڑ تو اب اٹھیں گے ،انہوں نے کہا آصف زرداری ،بلاول بھٹو سمیت دیگر کی گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں ۔

مزیدخبریں