کورونا وائرس کے باعث ملتوی اولمپک مشعل ریلے آئندہ سال مارچ میں شروع ہوگا

03:28 PM, 28 Sep, 2020


 ٹوکیو : ٹوکیو اولمپکس 2020 کے منتظمین نے کہا ہے کہ مشعل ریلے جو کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث رواں سال تاخیر کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا اب آئندہ سال مارچ میں جاپان کے فوکوشیما خطے سے شروع ہوگا۔

اولمپک مشعل پہلے ہی یونان سے جاپان پہنچ چکی تھی اور اس مشعل ریلے کا آغاز روواں سال کے شروع سے ہونا تھا جسے کورونا وائرس کی وبا کے باعث اولمپکس منتظمین اور عہدیداروں نے ایک سال تک کے لئے ملتوی کردیا تھا۔

اولمپک مشعل اس وقت جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں نمائش کے لئے موجود ہے۔ اولمپک منتظمین کے مطابق مشعل ریلے آئندہ سال 25 مارچ کو فوکوشیما کے خطے میں شروع ہوگا جو 2011 کے زلزلے اور سونامی کے بعد ایٹمی تباہی کا شکار تھا۔

جاپان کے تمام 47 صوبے مشعل کا سفر دیکھ سکیں گے ۔کووڈ ۔19 کی وبا کے بعد ٹوکیو اولپمکس 2020 کھیلوں کی دوڑ میں دنیا کے لئے ایک امید کی علامت ثابت ہوگی۔ملتوی ہونے والے کھیل 23 جولائی 2021 کو ٹوکیو میں کھلنے والے ہیں۔

مزیدخبریں