اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے شہباز شریف کی گرفتاری اور مریم اورنگیز یب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کی گفتگو عدلیہ پر حملہ ہے۔
ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر نے مریم اورنگیزیب کے بیان کو عدلیہ پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت مسترد کی ہے،مریم اورنگزیب گٹھ جوڑ کی بات کرکے عدالت پر الزام لگا رہی ہیں جبکہ مریم اورنگزیب کرائے کی ترجمان ہیں یہ ان کی ڈیوٹی ہے ۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اربوں ،کھربوں کھانے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا،ہر مخالف آواز کو بند کیا جارہا ہے۔
گلگت بلتستان کے انتخابات میں 2018کے الیکشن کی طرح دھاندی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ پر کوئی سوال نہیں کررہا،شہبازشریف نے ملک کی خدمت کی ہے،عدالت کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔