ٹوکیو : جاپان کی حکومت نے گزشتہ اختتامِ ہفتہ پر ملک کی معروف اداکارہ تاکے اُچی کی موت کی وجوہات جانچنے کے لئے عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
40 سالہ تاکے اُچی کی موت نے قوم کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا تھا جس کے بعد ملک میں خودکشیوں کے واقعات بڑھے۔ چیف کیبنٹ سیکرٹری کیٹسونوبو کٹو کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ کوروناوائرس سے نمٹنے کی جدوجہد کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی کے بعد خودکشی کے واقعات میں بہت تیزی آئی، ہمیں اس حقیقت کو ماننا پڑے گا کہ بہت سارے لوگ اپنی قیمتی زندگیوں کو ختم کر رہے ہیں۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ خود کشی کی روک تھام کے طریقوں پر عمل کریں۔ واضح رہے کہ تاکے اُچی نے 2018 کیہولوایچ بی او ایشیا سیریز "مس شرلاک" سےمقبولیت پائی جبکہ 1998ءکے جاپانی ہارر کلاسک "رنگ" میں بھی انہوں نےکردار ادا کیا۔
قبل ازیں جولائی میں اداکار ہاروما میورا جبکہ ستمبر کے شروع میں مشہور اداکارہ سی اشینہ نے بھی خودکشی کی تھی ۔مئی میںنیٹ فلکس کے شو "ٹیرس ہاؤس" کی 22 سالہ ٹی وی شو سٹار ہانا کمورا کے انتقالکی خبر بھی بین الاقوامی سطح پر شہ سرخی بنی تھی۔
اگست2020ءمیں جاپان میں خودکشی کے 1900 واقعات ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.3 فیصد زیادہ ہیں۔رواں سال کی پہلی ششماہی میں خودکشیوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔