آندرے روبلوف نے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

01:49 PM, 28 Sep, 2020

 ہیمبرگ :روس کے نامور ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے  ہیمبرگ  اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میچ میں یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس کو شکست دیکر رواں سال کا تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔  

ہیمبرگ  کے مقام پر کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں 22 سالہ روسی کھلاڑی آندرے روبلوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونانی حریف کھلاری ٹسیپاس سٹیفانوس کو 2-1 سے شکست دی۔

آندرے روبلوف کی فتح کا سکور 6-4، 3-6 اور 7-5 تھا۔ روواں سال یہ آندرے روبلوف کا تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل ہے جو انہوں نے حاصل کیا۔

ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روبلوف نے کہا کہ وہ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے پر امید ہیں۔

مزیدخبریں